Saturday, March 8, 2025

عبادت میں یکسوئی نہایت ضروری ہے

 *عبادات میں یکسوئی نہایت ضروری ضروری ہے*


*ایم عتیق سلیمانی مانسہرہ ہزارہ*

Sulemaniatiq572@gmail.com 


وَمَا كَانَ لِنَفۡسٍ اَنۡ تَمُوۡتَ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًا ؕ وَ مَنۡ يُّرِدۡ ثَوَابَ الدُّنۡيَا نُؤۡتِهٖ مِنۡهَا ‌ۚ وَمَنۡ يُّرِدۡ ثَوَابَ الۡاٰخِرَةِ نُؤۡتِهٖ مِنۡهَا ‌ؕ وَسَنَجۡزِى الشّٰكِرِيۡنَ ۞


ترجمہ:

اور کوئی مر نہیں سکتا بغیر حکم اللہ کے لکھا ہوا ہے ایک وقت مقرر اور جو کوئی چاہے گا بدلہ دنیا کا دیویں گے ہم اس کو دنیا ہی سے اور جو کوئی چاہے گا بدلہ آخرت کا اس میں سے دیویں گے ہم اس کو   اور ہم ثواب دینگے احسان ماننے والوں کو


القرآن - سورۃ نمبر 21 الأنبياء

آیت نمبر 19


وَلَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَمَنۡ عِنۡدَهٗ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِهٖ وَلَا يَسۡتَحۡسِرُوۡنَ‌ۚ ۞


ترجمہ:

اور اسی کا ہے جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں اور جو اس کے نزدیک رہتے ہیں سرکشی نہیں کرتے اس کی عبادت سے اور نہیں کرتے کاہلی


القرآن - سورۃ نمبر 51 الذاريات

آیت نمبر 56

وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ ۞

ترجمہ:

اور میں نے جو بنائے جن اور آدمی سو اپنی بندگی کو




اللہ تبارک و تعالٰی نے انسان اور جنات کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔انسان کو اشرف المخلوقات قرار دیا ہے۔ 

عبادت کا حکم دیا ہے تو ہمیں رب کائنات کا حکم مان کر عبادت کرنی چاہیے۔ عصر حاضر میں عبادت کی طرف توجہ تو کچھ خاص نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو اس میں سائنسی فائدے ہی ڈھونڈنے میں لگے ہوئے ہیں۔اس عبادت کا یہ فائدہ ہے روزے کا یہ سائنسی فائدہ ہے نماز کے یہ سائنسی فوائد ہیں۔ سائنسی فائدے ڈھونڈنے کے بجائے اللہ کے حکم کی تعمیل کرنی چاہیے۔اس عبادت پر اجر و ثواب دینا اللہ کہ طرف سے الگ انعام ہے اور سائنسی فائدے بھی الگ انعام ہیں۔ہمیں چاہیے کہ اللہ تبارک و تعالٰی کا حکم مانیں اور صدق دل سے اس کو پورا کریں۔ اس پر تبصرے اور نکتہ چینی کی بجائے یکسوئی سے اللہ کا حکم بجا لائیں۔

اسکے ساتھ ساتھ آجکل سوشل میڈیا پر بے تحاشہ من گھڑت اسلامی واقعات ، اور احادیث کا پھیلاؤ عام ہوتا جارہا ہے جس کی تصدیق آج تک نہیں ہوپائی ہے۔ لہذا تمام مسائل اور احکام کے متعلق ماہر علماء کرام سے رہنمائی لی جائے۔ اور متازعہ کو پھیلانے کی بجائے روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اللہ تبارک و تعالٰی ہمیں صیح معنوں میں صراط مستقیم پر چلنے اور اپنے مظبوطی سے قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

No comments:

Post a Comment

KP to lose Rs100 billion due to FBR Shortfall

KP to lose Rs100 billion due to FBR Shortfall: Muzzammil Aslam KP Finance dept holds post-budget conference with KP-SPEED support Advisor to...