Wednesday, March 19, 2025

Dangi Situation

رواں سال صوبے میں ڈینگی کنٹرول کرنے کے لئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا بروقت اقدام۔ وزیر اعلیٰ کی متعلقہ حکام کو رواں سال کے لئے ایک جامع اور قابل عمل ڈینگی ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند برسوں میں ڈینگی بخار صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ اس کے مؤثر کنٹرول کے لیے تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے پیشگی اور منظم اقدامات ناگزیر ہیں۔ڈینگی سیزن سے پہلے منظم اور مربوط اقدامات کے ذریعے ڈینگی کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے اس لئے آنے والے سیزن میں اس مسئلے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ابھی سے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور اس مقصد کے لئے فوری طور پر ڈینگی ایکشن پلان 2025 تیار کیا جائے گا۔مذکورہ ایکشن پلان میں تمام متعلقہ محکموں کی طرف سے اقدامات اور سرگرمیوں کا شیڈول تیار کیا جائے گا۔شیڈول مییں حفاظتی، ترویجی اور علاج معالجے سے متعلق اقدامات واضح طور پر درج ہوں گے مزید پلان میں پورے سال کی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا مہینہ وار فریم ورک  مرتب کیا جائے گا۔


 

No comments:

Post a Comment

KP to lose Rs100 billion due to FBR Shortfall

KP to lose Rs100 billion due to FBR Shortfall: Muzzammil Aslam KP Finance dept holds post-budget conference with KP-SPEED support Advisor to...