Tuesday, March 25, 2025

Hazara Police Active

 ہزارہ پولیس نے آمدہ عیدالفطر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے 6ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا


 ڈی پی اوز عید سیکیورٹی پلان کی خود مانیٹرنگ کریں، ناصر محمود ستی 

 آنیوالے سیاحوں کو ہر ممکنہ سفری و جانی تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈی آئی جی ہزارہ

چائنیز سیکیورٹی، ترقیاتی پراجیکٹس اور اہم مقامات کیلئے سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے، ڈی آئی جی ہزارہ 

چاند رات و عید موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ڈریفٹنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، ڈی آئی جی ہزارہ 



 ایبٹ آباد() ہزارہ پولیس نے آمدہ عیدالفطر کے موقع پر ہزارہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے،سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے آٹھوں اضلاع میں 6ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ان اہلکاروں میں آپریشنل سٹاف کے ساتھ ساتھ ٹریفک وارڈن، ایلیٹ فورس،اایس ایس یو، لیڈیز پولیس، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی اہلکار بھی شامل ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے تمام اضلاع کے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسکو تسلی بخش قرار دیا، ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر کہا کہ ہزارہ پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ٹریفک کی روانی کو موثر بنانے کیلئے ٹریفک پلان مرتب دے دیا گیا ہے۔ آنیوالے سیاحوں کو ہر ممکنہ سفری و جانی تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ڈی پی اوز عید سیکیورٹی پلان کی خود مانیٹرنگ کریں تاکہ اس کو اچھے انداز سے عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ڈی پی اوز اپنے اپنے ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس چائنیز کیمپ اور اہم و احساس مقامات کا خود دورہ کریں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنی حدود میں بازاروں، شاپنگ مالز، شہر کی بڑی مساجد، امام بارگاہوں کا وقتا فوقتا دورہ کرے اور بم ڈسپوزل یونٹ اور سنائفر ڈاگ کے زریعے ان مقامات کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کریں۔ سی ٹی ڈی و سپیشل برانچ کے افسران و اہلکاران مشتبہ افراد اور شیڈول فور میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھے۔ ٹریفک سٹاف ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائے کسی بھی ڈرائیور کو بلاوجہ تنگ و جرمانہ عائد نہ کرے البتہ دوسرے اضلاع سے آنے والی گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کیا جائے اور ان میں موجود مسافروں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے۔چاند رات اور عید موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ڈریفٹنگ اور وون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا جائے۔ پولیس افسران عید کے موقع پر تھانہ جات، چوکیات و دیگر مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کے پاس جائیں ان سے عید ملیں اور انکی حوصلہ افزائی کریں۔

No comments:

Post a Comment

KP to lose Rs100 billion due to FBR Shortfall

KP to lose Rs100 billion due to FBR Shortfall: Muzzammil Aslam KP Finance dept holds post-budget conference with KP-SPEED support Advisor to...