Saturday, August 9, 2025

Mamsehra 14 Aug Tanoli Convention

 مانسہرہ(تنولٹائمز)14 اگست کو آل پاکستان تنولی کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس، کنونشن کو تاریخی بنانے کا عزم تفصیلات کے مطابق آل پاکستان تنولی کنونشن کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں گزشتہ روز ٹول پلازہ کے قریب ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت شعیب تنولی نے کی جبکہ نگرانی حاجی ابرار تنولی اور چیئرمین خان محمد تنولی نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے چیئرمین تنولی جرگہ حاجی ابرار تنولی، صدر شعیب خان تنولی، چیف کواڈینٹر حاحی صابر تنولی ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری جمیل تنولی، وحید انجم تنولی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تنولی قوم کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور 14 اگست کو ہونے والے آل پاکستان تنولی کنونشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مقررین نے کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ کنونشن تنولی برادری کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ثابت ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آل پاکستان تنولی کنونشن 14 اگست کو شام 4 بجے ٹول پلازہ کے قریب منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے تنولی برادری کی ممتاز اور معزز شخصیات شرکت کریں گی۔ کنونشن کے اغراض و مقاصد، تنولی قوم کے اتحاد، ترقی، اور نوجوانوں کی راہنمائی کو فروغ دینا ہوں گے۔ شرکاء نے انتظامات کو حتمی شکل دینے اور تمام تنولی برادری کو اس قومی سطح کے کنونشن میں بھرپور شرکت کی دعوت دینے پر بھی زور دیا۔ اجلاس کا ماحول نہایت خوشگوار اور اتحاد و یگانگت کے جذبے سے بھرپور رہا۔



No comments:

Post a Comment

CTD Peshawar Neutralizes Three FAKs (Fitna-tul-Khawarij) Responsible for 18 Terror Attacks

Peshawar(Press Release) *CTD Peshawar Neutralizes Three FAKs (Fitna-tul-Khawarij) Responsible for 18 Terror Attacks in District Peshawar.* P...