ہزارہ پولیس کی سال 2023ء میں منشیات کے خاتمہ کیلئے کارروائیوں کی رپورٹ
ہزارہ پولیس نے سال 2023ء میں بھی ”ڈرگ فری ہزارہ“ مہم کو جاری رکھتے ہوئے منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورک کیخلاف کارورائیوں کو جاری رکھا اور ہزارہ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور ایسے عناسر کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی۔ہزارہ پولیس نے سال 2023 ء میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت ہزارہ کے آٹھوں اضلاع میں 3268مقدمات کا اندراج کیا۔ 3268منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار منشیات فروشوں سے 3590کلوچرس برآمد،142کلو گرام آئس برآمد، 462کلو گرام ہیروئن برآمداور 16553لیٹر شراب برآمدکرکے منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔
ہزارہ پولیس نے 2023 میں غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ و اسلحہ نمائش کرنے پر 6008 ایف آئی آر کا اندراج کیا
180 کلاشنکوف، 573 رائفل، 2260 شاٹ گن، 6652 پستول اور 778925 گولیاں برآمد کی گئی۔ ہزارہ کے آٹھوں اضلاع میں سال 2023 میں سرچ اینڈ سٹرائیک، ناکہ بندی، ہوائی فائرنگ اور گشت کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے مجرمان کے خلاف 6008 ایف آئی آر رجسٹرڈ کی گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر اسلحہ ایمونیشن بھی ریکور کیا گیا ہے جس میں 180 کلاشنکوف، 573 رائفل، 2260 شاٹ گن، 6652 پستول اور 778925 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
ہزارہ پولیس نے سال 2023میں 2022ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہزارہ پولیس نے ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایات پر تمام اضلاعی کے ڈی پی اوز کی سربراہی میں ملزمان اشتہاری کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث2022 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ ہریپور نے 402، ایبٹ آباد نے 309، مانسہرہ نے 418، بٹگرام نے 437، تورغر نے 08، کولئی پالس کوہستان نے 196، لوئر کوہستان نے 92 اور اپر کوہستان نے 160مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔
No comments:
Post a Comment