Saturday, August 9, 2025

Artificial Intelligence Importance

 قلم بطور ڈیجیٹل ہتھیار ! اپووا اور پی ایم ایم ایل کی مشترکہ تربیتی ورکشاپ میں قلم کاروں نے سیکھے AI کے جدید ٹولز



دور جدید میں جہاں زندگی کے ہر شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس میں مہارت رکھنے والے افراد کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے وہاں اب مصنوعی ذہانت کے استعمال اور اس میں ماہر افراد اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔جس کو بھی اس میں مہارات ہے وہ آگے ہی بڑھتا جارہا ہے۔

ہر شعبہ کی طرح قلم کار حضرات کو بھی اگر مقابلے کے اس دور میں اپنا لوہا منوانا ہے تو انکو اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خصوصی طور پر مصنوعی ذہانت کے میدان میں مہارات حاصل کرنی ہوگی۔ 

کچھ ہی ادارے ایسے ہیں جو بلامعاوضہ نئے اور پرانے لکھاریوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیئے مواقع اورباقاعدہ تربیت کا اہتمام کرتے ہیں ورنہ کاروبار بنانے والے بھی بہت ہیں۔

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن سے تعلق تب سے ہے جب اس عظیم ادارے کی بنیاد رکھی جارہی تھی۔ ایم ایم علی بھائی سے اس سے بھی پہلے کا رشتہ ہے۔ اپووا نے شروع دن سے ہی قلم کاروں کو یکجا کر کے ان کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور انکے لیئے ویلفیئر کا کام شروع کیا ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور اپووا کے زیر اہتمام کرائی جانے والی تین روزہ تربیتی ورکشاپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

5 اگست سے شروع ہونے والی اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد قلم کاروں کو مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال تحریر کے لیئے ریفرنس ، اس تحریر کو بہترین انداز میں قارئین تک پہنچانے کے لیئے گرافکس ، ذاتی بلاگ بنانے، فیکٹ چیک اور دیگر اہم ٹیکنیکس سے آگاہ کرنا تھا۔

تربیتی ورکشاپ کے ٹرینر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل اسکلز ٹرینر ہیڈ ملک وقاص سعید تھے۔

 قلم کاروں کو تربیتی ورکشاپ میں مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال پر بہترین لیکچر دیا گیا۔ انکو بتایا گیا کہ کیسے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے تحریر کے لیئے تحقیق کی جائے۔ریفرنس کیسے حاصل کیے جائیں۔

قلم کاروں کو اسکرین پر عملی مظاہرہ کر کے سیکھایا گیا کہ کیسے کسی تحریر،تصویر اور ویڈیو کلپ کی فرانزک جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور اس میں استعمال ہونے والے اے آئی ٹولز سے بھی روشناس کرایا گیا۔ 

شرکاء کو اپنا ذاتی بلاگ ویب سائیٹ بنانے اور اسکو چلانے کے لیئے ٹولز کا استعمال بھی سیکھایا گیا تاکہ ذاتی بلاگ پر اپنی تحاریر محفوظ بھی کی جاسکیں اور بہترین انداز قارئین تک پہنچائی بھی جاسکیں۔اور اسی بلاگ کو اپنی کمائی کا ذریعہ بھی بنایا جاسکے۔ اسکے علاوہ انٹرنیٹ پر اپنے کام کی چیز تلاش کرنے کے لیے گوگل والیڈ کا استعمال بھی سیکھایا گیا اور گرافکس کے حوالے سے کینوا اردو ڈیزائنر اور دیگر ٹولز پر بھی تفصیل سے بات کی گئی۔

تربیتی ورکشاپ کی میزبانی چیف آرگنائزر ملک ممتاز پی ایم ایم ایل نے بہترین انداز میں کی ۔ اپووا کے بانی ایم ایم علی بھائی نے بھی شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور سینیئر وائس چیئرمین اپووا ملک یعقوب اعوان اور ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم بھی شریک ہوئے۔

رب کائنات تمام احباب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور تمام قلم کاروں کو اپنے قلم حق کے لیئے استعمال کرنے کہ توفیق عطا فرمائے آمین۔

 #ApnaKamao

 #APWWA

No comments:

Post a Comment

CTD Peshawar Neutralizes Three FAKs (Fitna-tul-Khawarij) Responsible for 18 Terror Attacks

Peshawar(Press Release) *CTD Peshawar Neutralizes Three FAKs (Fitna-tul-Khawarij) Responsible for 18 Terror Attacks in District Peshawar.* P...