Saturday, March 8, 2025

The Transformative Power of Artificial Intelligence


*Revolutionizing Lives: The Transformative Power of Artificial Intelligence*



As we navigate the complexities of the digital age, artificial intelligence (AI) has emerged as a transformative force, revolutionizing numerous aspects of our lives. From healthcare and education to transportation and environmental sustainability, AI is being harnessed to drive positive change and improve the human experience.


The integration of AI in healthcare has led to significant advancements in diagnostic accuracy and patient outcomes. AI-powered diagnostic tools enable doctors to detect diseases more accurately and at an earlier stage, while AI-assisted robots perform complex surgeries with precision, reducing recovery time and improving patient outcomes. Additionally, AI-driven chatbots provide patients with personalized support and guidance, empowering them to take a more proactive role in managing their health.


In the realm of education, AI-driven adaptive learning systems personalize the learning experience, tailoring curricula to individual students' needs and abilities. AI-powered chatbots provide students with round-the-clock support, helping them to better understand complex concepts and overcome learning obstacles. Furthermore, AI-driven analytics enable educators to track student progress and identify areas where students may require additional support, allowing for more effective intervention and improved academic outcomes.


The transportation sector is also undergoing a significant transformation, courtesy of AI. Self-driving cars, powered by AI, are reducing the risk of accidents and improving traffic flow, while AI-powered traffic management systems optimize traffic light timings, reducing congestion and decreasing travel times. Moreover, AI-driven predictive analytics enable transportation planners to anticipate and prepare for potential disruptions, ensuring smoother and more efficient transportation systems.


AI is also playing a vital role in environmental sustainability, helping to monitor and mitigate the effects of climate change. AI-powered sensors track air and water quality, while AI-driven predictive analytics enable policymakers to develop more effective sustainability strategies. Furthermore, AI-driven systems optimize energy consumption and reduce waste, contributing to a more sustainable future.


In addition to its numerous benefits, AI is also driving economic growth by automating routine tasks, freeing up human workers to focus on higher-value tasks. AI-powered chatbots provide customer support, while AI-driven analytics enable businesses to make more informed decisions. Moreover, AI-driven systems optimize supply chains, reducing costs and improving efficiency.


The social impact of AI cannot be overstated. AI-powered prosthetic limbs are being developed to enhance the lives of individuals with disabilities, while AI-driven systems enable people with visual impairments to navigate the world more easily.


In conclusion, as AI continues to evolve and improve, its potential to drive positive change will only continue to grow. By embracing AI and exploring its many applications, we can create a brighter, more sustainable future for all.

عبادت میں یکسوئی نہایت ضروری ہے

 *عبادات میں یکسوئی نہایت ضروری ضروری ہے*


*ایم عتیق سلیمانی مانسہرہ ہزارہ*

Sulemaniatiq572@gmail.com 


وَمَا كَانَ لِنَفۡسٍ اَنۡ تَمُوۡتَ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًا ؕ وَ مَنۡ يُّرِدۡ ثَوَابَ الدُّنۡيَا نُؤۡتِهٖ مِنۡهَا ‌ۚ وَمَنۡ يُّرِدۡ ثَوَابَ الۡاٰخِرَةِ نُؤۡتِهٖ مِنۡهَا ‌ؕ وَسَنَجۡزِى الشّٰكِرِيۡنَ ۞


ترجمہ:

اور کوئی مر نہیں سکتا بغیر حکم اللہ کے لکھا ہوا ہے ایک وقت مقرر اور جو کوئی چاہے گا بدلہ دنیا کا دیویں گے ہم اس کو دنیا ہی سے اور جو کوئی چاہے گا بدلہ آخرت کا اس میں سے دیویں گے ہم اس کو   اور ہم ثواب دینگے احسان ماننے والوں کو


القرآن - سورۃ نمبر 21 الأنبياء

آیت نمبر 19


وَلَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَمَنۡ عِنۡدَهٗ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِهٖ وَلَا يَسۡتَحۡسِرُوۡنَ‌ۚ ۞


ترجمہ:

اور اسی کا ہے جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں اور جو اس کے نزدیک رہتے ہیں سرکشی نہیں کرتے اس کی عبادت سے اور نہیں کرتے کاہلی


القرآن - سورۃ نمبر 51 الذاريات

آیت نمبر 56

وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ ۞

ترجمہ:

اور میں نے جو بنائے جن اور آدمی سو اپنی بندگی کو




اللہ تبارک و تعالٰی نے انسان اور جنات کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔انسان کو اشرف المخلوقات قرار دیا ہے۔ 

عبادت کا حکم دیا ہے تو ہمیں رب کائنات کا حکم مان کر عبادت کرنی چاہیے۔ عصر حاضر میں عبادت کی طرف توجہ تو کچھ خاص نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو اس میں سائنسی فائدے ہی ڈھونڈنے میں لگے ہوئے ہیں۔اس عبادت کا یہ فائدہ ہے روزے کا یہ سائنسی فائدہ ہے نماز کے یہ سائنسی فوائد ہیں۔ سائنسی فائدے ڈھونڈنے کے بجائے اللہ کے حکم کی تعمیل کرنی چاہیے۔اس عبادت پر اجر و ثواب دینا اللہ کہ طرف سے الگ انعام ہے اور سائنسی فائدے بھی الگ انعام ہیں۔ہمیں چاہیے کہ اللہ تبارک و تعالٰی کا حکم مانیں اور صدق دل سے اس کو پورا کریں۔ اس پر تبصرے اور نکتہ چینی کی بجائے یکسوئی سے اللہ کا حکم بجا لائیں۔

اسکے ساتھ ساتھ آجکل سوشل میڈیا پر بے تحاشہ من گھڑت اسلامی واقعات ، اور احادیث کا پھیلاؤ عام ہوتا جارہا ہے جس کی تصدیق آج تک نہیں ہوپائی ہے۔ لہذا تمام مسائل اور احکام کے متعلق ماہر علماء کرام سے رہنمائی لی جائے۔ اور متازعہ کو پھیلانے کی بجائے روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اللہ تبارک و تعالٰی ہمیں صیح معنوں میں صراط مستقیم پر چلنے اور اپنے مظبوطی سے قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Nadra Alerts ⚠️

 تناول(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں 70 لاکھ شہریوں کی فوتگی کا اندراج یونین کونسلز کے شہری رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (CRMS) میں موجود ہے، لیکن قریبی رشتہ داروں نے نادرا میں ان کے شناختی کارڈ کی منسوخی نہیں کرائی، جو کہ  ایک قانونی تقاضا ہے۔تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے  ایک تنبیہی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ70 لاکھ شہریوں کی فوتگی کا اندراج یونین کونسلز کے شہری رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (CRMS) میں موجود ہے، لیکن قریبی رشتہ داروں نے نادرا میں ان کے شناختی کارڈ کی منسوخی نہیں کرائی یہ ایک قانونی تقاضا ہے جس کو پورا نہیں کیا جارہا جبکہ نادرا دستیاب موبائل نمبرز پر SMS بھی بھیج رہا ہے کہ مرحوم کے قریبی رشتہ دار  یعنی بیٹا/بیٹی، شریک حیات یا والدین میں سے کوئی ایک فوری طور پر کسی بھی نادرا مرکز سے بغیر کسی فیس کے  متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کرائیں۔مزید  بتایا گیا ہے کہ اگر یہ کارروائی نہ کی گئی تو متوفی کے قریبی رشتہ داروں یعنی بیٹا/بیٹی، شریک حیات یا والدین کو اپنی شناختی دستاویزات کی نادرا میں پروسیسنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اگر فوتگی کا اندراج غلط ہے تو متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری سے ریکارڈ کی فوری تصحیح کروائیں۔


*NADRA Warns of Consequences for Not Canceling Deceased Persons' CNICs*

According to details, NADRA has issued a warning stating that the registration of 7 million deceased citizens is present in the Union Councils' Citizen Registration Management System (CRMS), but their close relatives have not canceled their Computerized National Identity Cards (CNICs) in NADRA, which is a legal requirement.

NADRA is also sending SMS messages to available mobile numbers stating that the close relatives of the deceased, including sons/daughters, spouses, or parents, should immediately cancel the deceased person's CNIC from any NADRA center without any fee.

It has been further stated that if this process is not carried out, the close relatives of the deceased may face difficulties in processing their identity documents in NADRA.

If the registration of death is incorrect, the concerned Union Council Secretary should be contacted for immediate correction of the record.

Irani Khajoor

تعارف:

زہدی کھجور ایران کی مشہور کھجوروں میں سے ایک ہے، جو اپنے سنہری یا ہلکے براؤن رنگ، سخت ساخت اور میٹھے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسے خشک کھجوروں میں شمار کیا جاتا ہے اور عالمی سطح پر بڑی مقدار میں برآمد کی جاتی ہے۔



پیداواری علاقے:

یہ کھجور ایران کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں، خاص طور پر خوزستان، فارس، کرمان اور سیستان و بلوچستان میں پیدا ہوتی ہے۔

 غذائی اجزاء:


قدرتی شکر: گلوکوز اور فرکٹوز کی وافر مقدار

فائبر: نظامِ ہضم کو بہتر بنانے میں معاون

منرلز: آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم اور میگنیشیم

وٹامنز: وٹامن اے اور بی کمپلیکس


فوائد:


ہاضمے کو بہتر بناتی ہے

توانائی فراہم کرتی ہے

وزن کم کرنے میں مددگار

دل کی صحت کے لیے مفید

 استعمال:

روزمرہ خوراک میں بطور اسنیک

بیکری اور مٹھائی میں استعمال

مختلف کھانوں اور مشروبات میں شامل

یہ کھجور اپنی لمبی شیلف لائف اور غذائی فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔

Saturday, February 22, 2025

Torghar Police Van Accident

تورغر: پولیس گاڑی حادثے میں ڈرائیور سمیت 11 اہلکار زخمی، 3 کی حالت تشویشناک تورغر : ضلعی ہیڈکوارٹر جدباء کے قریب چیر روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں پولیس کی گاڑی گاؤں چیر جاتے ہوئے اچانک حادثے کا شکار ہوگئی۔


 حادثہ شام 4 بجے پیش آیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 11 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے فوری بعد تھان جدباء کے ایس ایچ او بمعہ پولیس نفری ریسکیو 1122 ٹیموں اور پاک فوج کے جوان اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے بی ایچ یو جدباء اور الزیب میڈیکل ہیلتھ سینٹر جدباء میرہ گی منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 8 شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے بٹگرام منتقل کردیا گیا، جبکہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جدباء ثاقب فراز پولیس نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ، ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان، ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نواز خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فیصل خان اور دیگر حکام بھی موقع پر موجود رہے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ امدادی اہلکاروں نے 10 زخمیوں کو فوری نکال لیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار تاج نواز گاڑی کے نیچے دب گیا تھا۔ ریسکیو ٹیموں پاک آرمی کے جوانوں اور ایس پی انوسٹی گیشن ایس ایچ او تھانہ جدباء اور پولیس اہلکار اور عوام نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ایسکویٹر کی مدد سے انہیں بحفاظت نکال لیا۔ اطلاعات کے مطابق، اس اہلکار کی ٹانگ میں فریکچر ہوا ہے اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اصل وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا یہ افسوسناک واقعہ پورے علاقے میں تشویش کا باعث بنا ہے،

Saturday, January 13, 2024

چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کے زیرصدارت عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

 پشاور(نیوز ڈیسک)

چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کے زیرصدارت عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

 


اجلاس میں خیبر پختونخوا میں عام انتخابات2024 کی تیاریوں کے لئے خصوصی اقدامات، عام انتخابات کی تیاریوں اور سیکورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ سمیت دیگر محکموں کے سربراہان شریک ہوئے جبکہ صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ و ریجنل پولیس افسران  ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں عام انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکشن کے دن پولیس کی بڑی افرادی قوت سیکورٹی پر مامور ہوگی۔چیف سیکرٹری کی ہدایت پر دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار و شہری دفاع کے رضاکار بھی ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی نگرانی میں پولیس کی معاونت کے لئے فرائض سرانجام دینگے۔محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف، ایکسائز، انٹی کرپشن، بہبود آبادی، صحت سمیت شہری دفاع سے بھی رضاکار پولیس کی معاونت کے لئے دستیاب ہونگے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے فنڈز صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے فراہم کردیئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے برفانی اضلاع میں بلاتعطل انتخابات کے عمل کو یقینی بنانے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایت کی۔چیف سیکرٹری نے جنرل الیکشن 2024ء کے لئے اب تک کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔



چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے، تمام افسران دیانتداری سے الیکشن کے انعقاد جیسے قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کریں اور الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کریں۔انکا کہنا تھا کہ برفانی اضلاع میں الیکشن سامان کی ترسیل کے عمل کیلئے راستوں کی کلیئرنس یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے تمام درکار مشینری اور آلات کی دستیابی ممکن بنائی جارہی ہے۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ محکمہ سیاحت، بلدیات، سی اینڈ ڈبلیو، پی کے ایچ اے اور دیگر ادارے برفانی علاقوں میں کوآرڈینیشن سے کام جاری رکھیں۔قبل ازیں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے عام انتخابات 2024 کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں ہفتہ کے روز چارباغ ضلع سوات کے مختلف سکولوں اور پولنگ سٹیشنز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ عابد مجید،ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان،ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے سکولوں میں پولنگ کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ چیف سیکرٹری کو پولنگ کے دن ووٹرز کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت دیگر سیکورٹی انتظامات اور تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے ہدایت جاری کی کہ پولنگ سٹیشنوں میں تمام تیاریاں اور انتظامات جلد سے جلد مکمل کئے جائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے علاوہ ازیں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز میں سہولیات مہیا کی جائیں۔

Bikes Is Dangerous

 کم عمر بائیکرز اور ہماری مجرمانہ خاموشی خامہ بگوش ایم عتیق سلیمانی  Sulemaniatiq572@gmail.com  آئے روز ہم اپنی گلیوں اور سڑکوں پر بارود کی...